• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیرالہ: سبری مالا مندرمیں تیسری خاتون بھی داخل، 1369افرادگرفتار

جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ کے سبری مالا مندرمیں تیسری خاتون بھی داخل ہوگئی، بھارتی پولیس کا کہنا ہے دوروز قبل سبری مالا میں دوخواتین کے داخلےکےبعد ہونےو الی کشیدگی میں ایک ہزار 3سوانہتر افراد گرفتارکئےگئے۔

بھارتی پولیس کےمطابق 47سالہ خاتون گذشتہ رات مندر میں داخل ہوئی ،تیسری خاتون کےمندرمیں داخلےکوحفاظت کےپیش نظرخفیہ رکھاگیا،بدھ کے روز سبریمالامندرمیں دوخواتین کےداخلےکےبعدسے ریاست کیرالہ میں صورتحال کشیدہ ہے،گذشتہ2 روزمیں 1369افرادگرفتارکئےگئے،717افراد کو کشیدگی کےپیش نظرحفاظتی تحویل میں لیاگیا ،جب کہ اب تک 801 کیس درج کئے جاچکے ہیں۔

کیرالہ کےسبریمالا یا ایاپا مندرمیں50سال سےکم عمرخواتین کاداخلہ ممنوع ہے، تاہم گزشتہ دو روز کے دوران تین خواتین جن کی عمریں پچاس برس سے کم تھیں وہ مندر میں پوجا کے لیے داخل ہوگئیں جس کے بعد دائیں بازوں کے شدت پسند ہندووں نے شدید احتجاج شروع کردیا۔

ان احتجاج کرنے والے ہندئوئوں کا تعلق بی جے پی سے ہے جبکہ کانگریس نے بھی احتجاج کیا تاہم اس میں تشدد کا عنصر نہیں تھا۔ دوسری جانب کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسٹس سے تعلق رکھنے والے کیرالہ کے وزیراعلیٰ نے شدت پسند ہندئوئوں کو خبردار کیا ہے کہ انھیں مذہب کے معاملے پر احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں مگر ایسا قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیا جائے۔

تازہ ترین