• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر بلدیات سے اختلافات، ایم ڈی واٹر بورڈ رخصت پر بھیج دیے گئے

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے اختلافات شدید ہونے پر سندھ حکومت نے ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کو رخصت پر بھیج دیا ہے۔

وزیر بلدیات کی جانب سے من پسند افراد کو این او سی نہ دینے پر سعید غنی اور خالد شیخ کے درمیان ٹھن گئی،دونوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ نے سعید غنی کی جانب سے بھیجی گئی ترقیوں کی لسٹ روک دی تھی جس پر وزیر بلدیات سے ان کے اختلافات پیدا ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات سندھ بلڈرز کو این او سی دلوانے کے خواہشمند تھے اور اس این او سی کو ایم ڈی واٹر بورڈ نے مسترد کردیا تھا۔

آباد کے مظاہرے کے بعد وزیر بلدیات اور خالد شیخ کے درمیان اختلافات نے شدت اختیار کرلی تھی۔

ذرائع کے مطابق خالد شیخ کو رخصت پر بھیجے جانے کے بعد ڈی ایم ڈی اسد اللہ خان کو ایم ڈی واٹر بورڈ کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔

تازہ ترین