• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو برف پوش پہاڑوں پر برف کے تودے گرنے کا منظر آپ نے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب سڑک پر برف کا تودہ گرتے شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

چین کے صوبے Hunan کے شہر Huaihua میں ایسا ہی منظر اُس وقت دیکھا گیا جب بیچ سڑک پر ڈھیروں برف تودے کی صورت گرتی دکھائی دی جس نے وہاں سے گزرتے راہگیروں کو خوفزدہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ اسٹیڈیم کی چھت سے برف کی صفائی کا کام کر رہی تھی جس کے باعث یوں ایک دم برف گرتی دکھائی دی جبکہ اس دوران وہاں موجود افراد بچاؤ کیلئے ادھر ادھر بھاگتے دکھائی دیئے تاہم تمام افراد زد میں آنے سے بالکل محفوظ رہے۔

تازہ ترین