• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا بھاگتے مجرم کو پولیس نے مشکل سے پکڑلیا


یوں تو آپ نے فلموں میں پولیس کو مجرموں کا پیچھا کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب ایسا ہی منظرامریکا میں اُس وقت دیکھنے کو ملا جب پولیس اہلکار مجرم کا پیچھا کرتے دکھائی دئیے۔

یہ مناظر امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر South Daytona کی سڑک پر دیکھے گئے جب پولیس اہلکار اپنی موبائل میں ایک کار کا پیچھا کر رہے تھے اورکئی گھنٹوں تک پیچھا کرنے کے بعدملزم گاڑی سے اتر کر بھاگنے کی کوشش میں کچرے کے ڈبے میں گر گیا اور یوں پولیس نے اس کو دھر لیا۔

رپورٹ کے مطابق اہلکاروں نے ملزم کا پیچھا قانون کی خلاف ورزی کرنے پر شروع کیا جو نہ صرف انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا بلکہ معمول کی چیکنگ پر رکنے اور لائسنس دکھانے کے بجائے بھاگ نکلا تھا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین