• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چین نے دوسرا بڑا غیرجوہری بم تیار کرلیا

چین نے انتہائی تباہ کن غیر جوہری بم تیار کرلیا، چین کی اسلحہ سازی کی صنعت کے سب سے بڑے ادارے نورنکو نے پہلی بار ایسا بم تیار کیا ہے جو کے ایٹم بم کے بعد تباہی پھیلانے کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے اس نئے اور تباہ کن بم کو جسے فضا سے گرایا جاسکتا ہے اور اسے مدر آف آل بمز کا چینی ورژن قرار دیا جارہا ہے۔

چینی سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز کے مطابق چین کے سب سے بڑے بم کو ’ایچ کے 6 بمبار‘ سے نامعلوم مقام پر گرایا گیا جس کی ویڈیوز گزشتہ ماہ جاری کی گئی تھیں۔

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکی تباہ کن صلاحیت بہت وسیع ہے اور یہ ایٹم بم کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔اسکی اتیاری اور تباہ کن ہونے پر مبنی ایک ویڈیو بھی چائنا نارتھ انڈسٹریز گروپ کارپوریشن لمیٹڈ (نورنکو) نے گزشتہ ماہ اپنی ویب سائٹ پر جاری کی تھی۔

ایک فوجی تجزیہ کار وائی ڈونگ ژو کے مطابق یہ بم تقریباً پانچ سے چھ میٹر لمباہے اور اگر اسے زمینی ہدف پر گرایا جائے تو یہ اسے صفحہ ہستی سے مٹانے کی صلاحیت رکھتا ہے،انکا کہنا تھا کہ اگر اس قسم کے اسلحہ سے فوج کو لیس کیا جائے تو دشمن پر خوف طاری ہوجائے گا۔

امریکا نے ستمبر 2017 میں افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر اسی نوعیت کا بم گرایا تھا۔ 9800 کلو وزنی جی بی یو 43 بی نامی امریکی بم کو 'بموں کی ماں کہا گیا تھا۔

چینی ماہرین کا کہنا کہ چینی ساختہ ’مدر آف آل بمز‘ کا سائز امریکی بم سے چھوٹا ہے تاہم تباہ کاری کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔

ہتھیاروں کی اس دوڑ میں روس بھی سب سے بڑا غیرجوہری بم بنا چکا ہے جسے ’فادر آف آل بمز‘ کا نام دیا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین