• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عمل درآمد، پاکستان نے رپورٹ بھجوادی

پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ ادارے کے ہیڈکوارٹر کو بھجوادی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں پاکستان کے تمام متعلقہ اداروں کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کے بارے میں تفصیلات شامل ہیں۔

پاکستان نے رپورٹ میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات رپورٹ میں درج کئے ہیں،جس کے مطابق پاکستان نے گزشتہ3 سالوں کے دوران 33 سو77 مشکوک ترسیلات زر پکڑیں،جن میں سے صرف 2018 کے دوران 11 سو 67 ترسیلات پکڑی گئیں۔

جیو نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان نے اپنی سہ ماہی رپورٹ کی الیکٹرنک کاپی ایف ٹی ایف کو ای میل کر دی ہے جو سڈنی میں 6 جنوری سے ہونے والے3 روزہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

وفاقی سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں 12 رکنی وفد اس اجلا س میں شرکت کے لئے روانہ ہو گیا ہے،وفد میں اسٹیٹ بینک، ایف ایم یو،ایف آئی اے، نیکٹا اور ایف بی آرکے نمائندے شامل ہیں۔

رپورٹ میں تمام متعلقہ اداروں کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد بارے تفصیلات شامل ہیں،رپورٹ میں دہشت گروں کی مالی معاونت کے لئےنقد رقوم اور قدرتی وسائل کی اسمگلنگ کی نشاندہی کی گئی ہے ساتھ ہی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ٹ کو بھی دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لئے استعمال کرنے کی بات کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ عطیات، منشیات، بعض غیر منافع بخش اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت ہوتی ہے، سب سے اہم کہ غیر ملکی ایجنسیاں بھی دہشت گردوں کی مالی معانت کرتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے مالی ماونت روکنے کےلئے پاک افغان  پاک ایران سرحد کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سمندری حدود پر جانچ پڑتال کا نظام مزید سخت کر دیا ہے۔

تازہ ترین