• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے امور میں مداخلت خلاف قانون قرار

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے امور میں تیسری قوت کی مداخلت کو فیفا کے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پی ایف ایف کے انتخابات کوماننے سے انکار کردیا۔

اگلے مرحلے میں وہ اپنی رپورٹ فیفا کو پیش کرے گی جس کی روشنی میں فٹ بال کی عالمی تنظیم پاکستان پر عالمی فٹ بال کے دروازے بند کرنے کا فیصلہ کرے گی۔اس طرح پاکستان پر ایک سال میں دوسری بار عالمی فٹ بال میں شرکت سے محروم ہوجائے گی۔

جمعے کو ابوظہبی میں اےایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی صدارت میں ہوا جس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے 45 ممالک کے ارکان نے شرکت کی۔ پاکستان کے مخدوم فیصل صالح حیات نے اس میں خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے گزشتہ انتخابات کو فیفا قوانین میں تیسری قوت کی مداخلت قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا گیااور ان بات کا اعادہ کیا گیا کہ فیصل صالح حیات فیفا کی جانب سے جاری کئے گئے خط کے مطابق 2020ء تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر ہیں، ہم انہیں ہی پی ایف ایف کا صدر مانتے ہیں اور آج کے اجلاس میں اسی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں۔

اجلاس میں پاکستان میں ہونے والے فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کو فیفا قوانین میں تیسری قوت کی مداخلت دیتے ہوئے اسے ماننے سے انکار کیا گیا اور اپنی رپورٹ پر فوری فیصلہ کرنے کیلئے فیفاکو بھیجنے کا اعلان کیا گیا۔ فیفا کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

اگر فیفا نے پاکستان پر پابندی عائد کردی تو یہ ایک سال میں دوسری مرتبہ ہوگا جب پاکستان کو بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا ہوگا۔

تازہ ترین