• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یواے ای پاکستان کو 3 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کا ادھار تیل دے گا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر/ نیوز رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان اتوار کو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے اعزاز میں وزیر اعظم آ فس میں ظہرانہ دیں گے ۔ ذ رائع کے مطابق متحدہ عرب امارات پاکستان کو ادھار تیل دے گا ۔ادھار پر تیل سپلائی کے معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطا بق یو اے ای پاکستان کو 3 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کا ادھار تیل دے گا۔ یہ سہولت ان تین ارب ڈالر سے الگ ہے جو اسٹیٹ بنک میں رکھنے کیلئے دیے جائیں گے۔ یو اے ای کے ولی عہد 6 جنوری کو وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطا بق چھ جنوری کو ادھار پرتیل فراہمی کا باضابطہ اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم عمران خان یو اے ای کےولی عہد کو ظہرانہ دیں گے۔ یو اے ای کی جانب سے ایک سال کیلئے ادھار تیل کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ادھار تیل کی فراہمی سے پاکستان پر درآمدی بل کا بوجھ کم ہو گا۔یو اے ای کا کل پیکج چھ ارب بیس کروڑ رڈالر کا ہو جا ئے گا۔

تازہ ترین