• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گائے چوری کا الزام،بھارت میں مسلمان جان سے گیا

بھارت میں جنونی ہندوؤں نے گائے چوری کا الزام لگا کر 55 سالہ بزرگ مسلمان کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں مشتعل ہجوم نے گائے چوری کے جھوٹے الزام میں 55 سالہ محمد کابل کو مار مار کر جاں بحق کر دیا۔

قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ 55 سالہ بزرگ شہری انتہا پسندوں سے رحم کی درخواست کرتا رہا تاہم کسی نے متاثرہ شخص کی ایک نہ سنی۔

جنونی ہندوؤں کے ہاتھوں مسلمان کے قتل کا واقعہ 30 دسمبر کو پیش آیا تھا تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی اور معاملے کو دبا دیا گیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ خبر میڈیا پر آئی،جس کےبعد پولیس نے نامعلوم افراد کےنام ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت آنے کے بعد ہندو انتہاء پسند بے قابو ہوگئے ہیں اور آئے روز گائے کے معاملے پر کسی بھی مسلمان کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالتے ہیں۔

تازہ ترین