• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اقوام متحدہ کی کشمیر پر قرارداد کو 70 سال مکمل ہو گئے‘‘

کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حقِ خودارادیت دینے کی اقوام متحدہ کی قرارداد کو آج 70 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری آج بھی جبری تسلط میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کشمیری ایک کے بعد ایک نسل کھو رہے ہیں۔

حریت رہنما نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قرار داد کے تحت مقبوضہ وادی میں ریفرنڈم کرائے۔

اس سے قبل اپنے بیان میں میر واعظ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورۂ ترکی کے دوران ترک صدر طیب اروان کے ساتھ گفتگو میں کشمیر کے مسئلے پر گفتگو کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام اور ان کی جدوجہد کا ناصرف مضبوط حامی ہے بلکہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کے رابطہ گروپ کا ایک فعال رکن بھی ہے۔

تازہ ترین