• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کے سرد ترین شہر ہربن میں35ویں سالانہ آئس اینڈ اسنوفیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ۔

برف کا یہ منفرد میلہ دنیا کے چار عظیم اسنو فیسٹیولز میں سے ایک ہے جس میں ہر سال چین اور دنیا بھر سے برف کے سینکڑوں مجسمہ ساز اور آرٹسٹ جمع ہوکر خوبصورت شاہکار تخلیق کرتے ہیں

اسی مقصد کیلئے ورکرز نے ہربن کے دریا کی سطح سے برف کے ایک لاکھ پچاس ہزار کیونک میٹر کے دیوہیکل ٹکڑے کاٹ کر میلے کے مقام پر پہنچائے گئے اور محض بیس دن میں ایک سو سے زائد کئی میٹر بلندبرف کے مجسمے تیار کئے گئے ہیں جنہیں خوبصورت روشنیوں سے بھی سجایا گیا ہے ۔

رواں سال اس میلے کو حتمی شکل دینے کیلئے10ہزارسے زائد ورکرز اورسینکڑوں آرٹسٹ میدان میں موجود ہیں اور 6لاکھ اسکوائرمیٹر رقبے پر کئی میٹر اونچے ٹاورز اور شاندار آئس سلائیڈ کے علاوہ سینکڑوں برفیلے مجسمے تیار کرتے دکھائی دیئے ۔

یہ برفانی میلہ ہر سال تقریباً ڈیڑھ سے دو ماہ تک چین کے شہر ہربن میں جاری رہتا ہے ۔

جہاں فروری کے اختتام تک سیاحوں کی بڑی تعداد برف سے بنائے گئے مجسمے اورآرٹ کے انمول نمونے دیکھنے جمع ہوتی ہے۔

تازہ ترین