• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں طوفان پابک کا زور ٹوٹ گیا


تھائی لینڈ میں آنے والے طوفان پابک کا زور ٹوٹ گیا، جس کے بعد فیری سروس اور پروازیں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں طوفان اپنے پیچھے تباہ کاریاں چھوڑ گیا ہے، درخت گرنے سے گھروں کو نقصان پہنچا، کچھ گھروں کی چھتیں طوفانی ہواؤں سے اڑ گئیں۔

طوفان کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوا،جبکہ متعدد پروازیں اور فیری سروس بھی معطل کردی گئی تھی، تاہم آج سے پروازوں اور فیری سروس کا دوبارہ آغاز کر دیا گیاہے۔

طوفان پابک تھائی لینڈکے جنوبی صوبے سے گزشتہ روز ٹکرایا تھا۔

تھائی لینڈ کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا زور ٹوٹ گیا ہے، تاہم اب بھی شدید بارشوں اور سیلاب کا امکان ہے۔