• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں نفرت اور ظلم کا بے خوف رقص جاری ہے، آج بھارت میں حق کے لئے آواز اٹھانے والے جیلوں میں بند ہیں،جبکہ صحافیوں کو خاموش کرایا جارہا ہے، مودی سرکار کو 2019 میں اپنی روش بدلنا ہوگی ۔

بھارتی حکومت کے نام احتجاجی پیغام میں نصیر الدین شاہ نے بھارت میں آزادی اظہار پر قدغن کی سخت الفاظ میں مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے آئین میں واضح طور پر لکھا ہے کہ بھارت کے ہر ایک شہری کو سماجی، معاشی اور سیاسی انصاف ملے گا۔

نصیرالدین شاہ نے کہا کہ مذہب کے نام پر نفرت کی دیواریں کھڑی کی جارہی ہیں، معصوموں کا قتل ہو رہا ہے، جہاں آئین و قانون کی بالادستی تھی وہاں اب اندھیرا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آئین کے مطابق بولنے، سوچنے، مذہب اور عبادت کی آزادی ہوگی، ہر انسان کو برابر سمجھا جائے گا، جان و مال کی عزت کی جائے گیان کا کہنا تھا کہ حق کے لئے آواز بلند کرنے والے آئین کی رکھوالی کرنے والے ہیں۔

تازہ ترین