• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّفہ:سارہ رضوی جعفری

ناشر: آکسفورڈ یونی ورسٹی پریس،کراچی

صفحات: 250،قیمت: 950 روپے

اگر یہ رائے قائم کی جائے کہ پاکستانی ،خصوصاً ملازمت پیشہ خواتین کی بڑی تعداد انتہائی نامساعد حالات میں اپنے فرائضِ منصبی ادا کرتی ہے، تو شاید غلط نہ ہو۔ ان نامساعد حالات کی تین اشکال ہو سکتی ہیں،جو سارہ رضوی جعفری کے مطابق زبانی، جسمانی اور جنسی نوعیت کی ہوتی ہیں۔(صفحہ 2 تا 4 )۔کتاب کی مصنّفہ فورمین کرئیسچن کالج، لاہور میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور سماجیات اور صنفی مطالعہ اُن کی دِل چسپی اور تحقیق کا خاص شعبہ ہے۔ خواتین اور اُن کے مسائل، مَردوں کے معاشرے میں خواتین کے ساتھ ہونے والے استحصال پر سارہ انتہائی جرأت و استقامت، مگر دلائل کے ساتھ قلم اُٹھاتی ہیں۔ زیرِ نظر کتاب اُن کی اسی تحقیق کا نچوڑ ہے،جس میں انہوں نے وسیع تناظر(بطورِ خاص لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل) میں پاکستانی خواتین کے ساتھ رکھے جانے والے ناروا سلوک کی نشان دہی کے ساتھ اُن کے حل کے لیے تجاویز بھی دی ہیں۔پاکستانی خواتین کے مسائل اُجاگر کرنے کے سلسلے میں یہ ایک جامع تحقیقی کام ہے۔ کتاب دیدہ زیب انداز میں شایع کی گئی ہے۔تاہم، قیمت عام آدمی کی قوتِ خرید سے زیادہ معلوم ہوتی ہے۔

تازہ ترین