• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف :شاعر ؔصدیقی

صفحات: 160 ،قیمت500: روپے

ناشر: رنگِ ادب پبلی کیشنز، کراچی

شاعرؔ صدیقی ایک شاعر، ادیب اور صحافی ہیں۔نیز، تدریس سے بھی وابستگی رہی ہے۔ بے شمار فلموں کے اسکرپٹ تحریر کیے،تو کئی مشہور فلمی گیتوں کے تخلیق کار رہے۔غرض زندگی کا سفر کلکتہ(اب کول کتہ)،ڈھاکا اور کراچی میں طے کیا ،اور اب عُمر کی آٹھویں دہائی کے نصف میں بھی قلم اور کتاب سے رشتہ قائم ہے۔ اب تک پانچ شعری مجموعے سامنے آچُکے ہیں۔ زیرِ نظر کتاب ’’میرے ہم دَم، مِرے دوست‘‘دراصل اُن کے وہ مضامین اور خاکے ہیں، جو اُنہوں نے اپنے دوستوں سے متعلق تحریر کیے ہیں۔ ایک مقام (ص23) پر تحریر کرتے ہیں:’’ان کا کہنا ہے اگر گالی بھی دی جائے، تو ادبی سلیقے اور شُستہ زبان سے۔ بقول میر تقی میر؎گالیاں کھا کے بے مزا نہ ہوا‘‘۔یہ مشہور مصرع غالبؔ کا ہے اور اس کے لیے کسی حوالے یا سند کی بھی ضرورت نہیں۔تاہم، ’’دیوانِ غالب ؔ‘‘صدی ایڈیشن(بعد نظرِ ثانی و اضافہ)مرتّبہ مالک رام غزل 27صفحہ64سے سند پیش کرنے میں کوئی مضائقہ بھی نہیں۔ پورا شعر یوں ہے؎کتنے شیریں ہیں تیرے لب کہ رقیب گالیاں کھا کے بے مزا نہ ہوا۔رہی بات قیمت کی تو، وہ کتاب کے صفحات کی نسبت زائد ہے۔

تازہ ترین