• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نوجوانوں نےبانس پر چل کر دریا عبور کیا


یوں تو عموماََدریا پْلوں یا پھر کشتیوں کی مدد سے عبور کیا جاتا ہے لیکن چین میں کچھ منچلے نوجوانوں نے انوکھے اور منفرد انداز میں دریاعبور کر کے سب کو حیران کردیا۔

جی ہاں، ایڈونچر کے شوقین ان نوجوانوں نے نا صرف دریا عبور کرتے ہوئے بانس پر توازن بر قرار رکھنے کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا بلکہ بانس پر تیرتے ہوئے مختلف اور حیرت انگیز اسٹنٹس بھی پرفارم کرکے شائقین کو دنگ کردیا۔

ان باصلاحیت نوجوانوں نے بانس کا استعمال کر تے ہوئے نہایت مہارت سے اپنا توازن بر قرار رکھا اور اس بانس پر نا صر ف فلائینگ ڈرفٹ،جمپنگ ڈرفٹ اور مختلف اسٹنٹس پرفارم کئے بلکہ خوب ورزش کرتے بھی دکھائی دئیے کہ جیسے یہ انکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔

بانس پر دریا عبور کرتے نوجوانوں کی مہارت پر دیکھنے والے بھی داد دینے پر مجبور ہوئے۔

تازہ ترین