• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کو 41 رنز کا ہدف، پاکستان کی شکست یقینی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی میچ اور سیریز میں شکست یقینی ہوگئی، جنوبی افریقا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 41 رنز کا ہدف دیے دیا۔

کیپ ٹاون ٹیسٹ میں سرفراز الیون نے جنوبی افریقا کے خلاف حالیہ سریز میں 200 کا ہندسہ پہلی بار عبور کرلیا،دوسری اننگز میں پوری ٹیم 294رنز پر آؤٹ ہوگئی۔


گرین کیپ پہلی اننگز میں 177رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جواب میں جنوبی افریقا تمام وکٹ کے نقصان پر 431رنز بنائےاور پاکستان پر 254 رنز کی برتری حاصل کی۔

سرفراز الیون کے ابتدائی 2 وکٹ 27 کے اسکور پر گرگئی،اس کے بعد اسد شفق اور شان مسعود نے تیسری وکٹ پر 132 رنز کی شراکت قائم کی۔

159 کے اسکور پر شان مسعود 61رنز بناکر ڈیل اسٹین کا شکار بن گئے، اپنے پارٹنر کے آؤٹ ہونے کے بعد اسد شفیق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 88 رنز بنا کر فلینڈر کا شکار بن گئے۔

اوپر کی پوزیشن پر مسلسل ناکام ہونے والے فخر زمان کو چھٹے نمبر پر کھلانے کا تجربہ کیا گیا جو ناکام ثابت ہوا، لیفٹ ہینڈ بیٹسمین نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ شارٹ لگایا اور ربادا کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔

پہلی اننگز کے نصف سنچری میکر سرفراز احمد، محمد عامر اور یاسر شاہ کی وکٹیں جلد گرنے کے بعد بابر اعظم بھی 72 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،آخری آوٹ ہونے والے بیٹسمین شاہین شاہ آفریدی تھے، جو 14 رنز بناکر ربادا کا چوتھا شکار بنے۔

دوسری اننگز میں ڈیل اسٹین نے 4 اور میچ میں مجموعی طور پر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،ربادا نے 4 کے ساتھ میچ میں 6 پاکستانی کھلاڑیوں کو میدان سے واپس بھیجا، اولیور کے حصے میں مجموعی طور پر 5 وکٹ آئے جن میں پہلی اننگز کے 4 بھی شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ تین روز میں اختتام پذیر ہوا تھا۔

تازہ ترین