• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی بنگال کی وزیر اعلی کا بیڈ منٹن کھیلنے کا انوکھا انداز


مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے سیاست میں جوہر دیکھانے کے بعد اب بیڈمنٹن کورٹ میں بھی ہاتھ دکھانے شروع کر دیے ہیں۔

سفید ساڑھی اور سبز شال میں ملبوس ممتابنرجی کو کورٹ میں اپنے حریف کے خلاف شاندار شاٹ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ممتا بنرجی نے خود یہ ویڈیو سوشل میڈیا پراپلوڈ کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ہمیں کھیلوں سے پیار ہے اوریہ میچ گاؤں میں کھیلا گیا ایک میچ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ممتا جرمنی میں آرگن بجانے کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔

تازہ ترین