• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی سزا معطل ہوگی یا نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت اسلام آباد سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں ملنے والا سزا ئوںکی معطلی کیلئے دائر اپیل کو پیر 7 ؍جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔چیف جسٹس مسٹر جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ درخواست کی سماعت کریگا۔ نوازشریف کے وکلاءنے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف یکم جنوری کو سزا کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کے حوالے سے اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اپیل پر حتمی فیصلہ کے اجراء تک ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا ئیں معطل کرتے ہوئے اپیل کنندہ کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کیے جائیں تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اپیل کو نامکمل قرار دیتے ہوئے واپس کردی تھی،جس پر اپیل کنندہ کے وکلا ء نے 3 جنوری کو اپیل کو مکمل کرکے ایک بار پھر دائر کیا تو رجسٹرار آفس نے جمعہ کے روز دوسری بار بھی کچھ اعتراضات لگا کر اسے واپس کردیا تھا،جس پر اپیل کنندہ کے وکیل نے ہفتہ کے روز رجسٹرار آفس کے ان اعتراضات کو بھی دور کرکے اپیل دوبارہ دائر کی تھی،جسکی سماعت کل ہوگی۔

تازہ ترین