• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے ایم ون پر شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہوگئی، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر مزید برف باری کا امکان ہے۔

موٹر وے پولیس نے دھند کے دوران شہریوں کو گاڑیوں پر فوگ لائٹس کے استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین