• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانس میں اس ہفتے بھی پیلی جیکٹ تحریک نے احتجاجی مظاہرے کیے اور کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف پیرس میں مظاہرے کا آغاز پُرامن طور پر ہوا، تاہم دوپہر کے وقت صورت حال خراب ہوگئی ۔

دریائے سین کے قریب مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی ،اس موقع پر مظاہرین نے موٹر سائیکلوں اور کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی ۔

فرانس کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ بعض مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں ۔

تازہ ترین