• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پابک‘ تھائی لینڈ میں تباہی کے آثار چھوڑ گیا


سمندری طوفان پابک تھائی لینڈ کے جنوبی حصے میں تباہی کے آثار چھوڑ گیا ہے اور اس کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک او ر ایک شخص لاپتہ ہوا ہے۔

تھائی حکام نے طوفان سے متاثرہ حصے کے ایئرپورٹس کھول دیئے ہیں لیکن اس کے باوجود پروازوں کی آمدورفت متاثر ہے۔

ملک کے دوسرے بڑے جزیرے کوہ سموئی میں سیاح پھنسے ہوئے ہیں،ایئر پورٹ حکام کے مطابق پروازوں میں تاخیر سے ایک ہزار سیاح متاثر ہوئے ہیں۔

طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے جبکہ گھر اور سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین