آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ15؍ رجب المرجب 1440ھ 23؍مارچ2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے نامور اداکار رشی کپور گزشتہ برس ستمبر کے آخر میں خاموشی سے علاج کی غرض سے امریکا روانہ ہوئے تھے جس کے باعث انہوں نے اپنی والدہ کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

لیجنڈ اداکار کی بیماری سے متعلق متعدد افواہیں سرگرم تھیں لیکن اب ان کی اہلیہ نیتو سنگھ نے اشارتاً رشی کپور کی کینسر کی بیماری سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور کی صحت سے متعلق تصدیق کرنے کے لیے جب رندھیر کپور سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واضح طور پر جواب دینے کے بجائے گھما پھرا کر باتیں کی۔

رندھیر کپور نے رشی کپور کو کینسر ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی، بلکہ کہا کہ تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

 رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے نئے سال پر فیملی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سال 2019 سب کو مبارک ہو، اس سال کوئی عہد نہیں بلکہ صرف دعائیں ہیں، امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں کینسر محض (سرطان) کی طرح ایک آسمانی برج ہی رہ جائے، نفرت کا پرچار نہ ہو اور غربت کا خاتمہ ہو، ڈھیروں پیار اور خوشیاں اور سب سے ضروری بہترین صحت بھی ہو۔


نیتوکپور کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں بھی رشی کپور پہلے سے کمزور اور مرجھائے ہوئے نظر آئے جس کے بعد ایک بار پھر رشی کپور کی بیماری سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں