• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


موسیقی کے بادشاہ اور عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمان آج اپنی 53ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

6جنوری 1966ء کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائے میں پیدا ہونے والے اللہ رکھا رحمان نے اپنے بے شمار گانوں پرایوارڈ حاصل کیے۔

تامل فلم ’راجو‘کے گانوں پر ان کو نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 2002 میں موسیقی کے بے تاج بادشاہ کو فلم سلم ڈوگ ملینیئر کا میوزک ترتیب دینے پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اے آر رحمان کو زیادہ عوام میں پذیرائی صوفیانہ کلام پیش کرنے کی وجہ سے ملی۔ آج کے دور میں بالی ووڈ میں اے آر رحمان کا میوزک فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔

اے آر رحمان کو متعدد بھارتی ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ کئی ممالک کی یونیورسٹیز انھیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند بھی دے چکی ہیں۔

پاکستان سمیت پوری دنیا میں مشہور بھارتی موسیقار اللہ رکھا رحمان بالمعروف اے آر رحمان نے 1500 سے زائد گیتوں کی موسیقی ترتیب دی، انہیں آسکر اور گریمی سمیت کئی ایوارڈ ز سے نوازا جاچکا ہے۔

تازہ ترین