• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں طالبان کا حملہ، دو پولیس اہلکار ہلاک، 3 زخمی

افغانستان میں طالبان کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک،3 زخمی ہوگئے ،جبکہ کابل میں دھماکے میں 3 افغان پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

افغان حکام کے مطابق صوبے سمنگان کے ضلع درہ سوف میں طالبان نے سیکیورٹی آؤٹ پوسٹ پرحملہ کیا۔جس میں افغان پولیس کے دو اہلکار ہلاک،اور تین زخمی ہوگئے۔

سمنگان کے صوبائی کونسل چیئرمین نے بتایا کہ طالبان حملے بعد پولیس کا اسلحہ بھی لیکر چلے گئے۔یہ سیکیورٹی آؤٹ پوسٹ ایک ایسی شاہراہ پر واقعہ  ہے جو کہ درہ سوف کو مزار سٹی سے ملاتا ہے۔طالبان نے اس واقع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب کابل نصب بارودی دھماکے میں افغان پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ،جس میں افغان پولیس کے تین اہلکار زخمی ہو ئے،

تازہ ترین