• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’یو اے ای سے آئل ریفائنری کے معاملات طے پاگئے‘

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عرب امارات سے آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کی بات تقریباً طے ہوچکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زائد کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے ولی عہد نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

عرب امارات پہلے ہی 3 ارب ڈالر کا اعلان کرچکا ہے۔

تازہ ترین