• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کھیلوں کے حوالےسے محفوظ ملک ہے، گلوریا بورابیان

ہماری پہنچان پاکستان ہے، اس کی ترقی کیلئے ہرممکن کردار ادا کریں گے،ان خیالات کا اظہار فلپائن کمیونٹی کی کوآرڈی نیٹر گلوریا بورابیان نے اسپورٹس گالا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کنٹری منیجر وال اسٹریٹ محمد اسلم اور دیگر بھی موجود تھے۔ گذری اسپورٹس گرائونڈ پر ہونے والے اسپورٹس گالا میں بورابیان کا کہنا تھاکہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، یہاں کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ درست نہیں، پاکستان کی پروموشن ہماری اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں جو بھی مناسب ہوگا کریں اور کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے مستقبل میں پروگرام ترتیب دیں گے۔

محمد اسلم رینجر نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ فلپائن کمیونٹی بھی دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بڑھانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے، ان کے جذبات پاکستان کیلئے انتہائی خوش کن ہیں۔ انہوں نے اسپورٹس گالا میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ قبل ازیں اسپورٹس گالا میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں فلپائنی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

تازہ ترین