• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں سونے کی کان بیٹھنے سے 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی کان کے بیٹھنے کا واقعہ صوبہ بدخشاں میں پیش آیا،جس میں 30 افراد کی اموات ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبے بدخشاں کے ضلع کوہستان میں مقامی افراد نے سونے کی تلاش کے لیے 220 فٹ گہری کان کھودی تھی جو بیٹھ گئی۔

افغان حکام کے مطابق حادثے کے وقت مقامی افراد ایکسیویٹر استعمال کر رہے تھے۔

حکام کا بتانا ہے کہ کان حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ 13 افراد کو مقامی افراد نے بچایا۔

گورنر بدخشاں کے ترجمان نیک محمد نظری کے مطابق مقامی افراد کئی دہائیوں سے اس کاروبار میں ملوث ہیں اور ان پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہر متاثرہ خاندان کو 50 ہزار روپے افغانی فراہم کیے جائیں گے۔

تازہ ترین