• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادہائیکورٹ، نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (خبر نگار) العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف سابق وزیر اعظم میاں نو از شریف کی اپیل کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ و جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ اپیل کی سماعت کرے گا۔ احتساب عدالت نے العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رجوع کیا ہے۔ ایک متفرق درخواست میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپیل کے فیصلے تک ضمانت پر رہائی کی استدعا بھی کی ہے۔

تازہ ترین