• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید دھندسے پشاور تا رشکئی موٹر وے بند

موٹر وے ایم ون شدید دھند کے باعث پشاور سے رشکئی تک بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں منفی 5، مری منفی 2، اسلام آباد 2، پشاور 3، لاہور 5 اور کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین