• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ دنوں چینی خلائی جہازنے چاند کے عقبی حصے میں لینڈنگ کرکے تاریخ رقم کردی۔ ماہرین کے مطابق یہ جہاز تاریکی حصے میںاترنے والا پہلا جہاز بن گیا ہے ۔ا س کو تاریک پہلو اس لیے کہا جا تا ہے ،کیوں کہ یہ اس سے قبل دیکھا نہیں گیا تھا ،تاریک کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ وہاں روشنی موجود نہیں ہے ۔اس سے پہلےچاند پر جانے والے مشن اس حصے میں گئے تھے جو زمین کے رُخ پر ہےلیکن یہ پہلا موقع ہے جب کوئی جہاز چاند کے پچھلے حصے میں گیا ہے ۔ چینی خلائی گاڑی مختلف قسم کے آلات سے لیس ہے جو چاند کی ارضیاتی خصوصیات جانچنے کے علاوہ حیاتیاتی تجربہ بھی کرے گی۔واضح رہے کہ ہم زمین سے چاند کا صرف ایک رخ دیکھ سکتے ہیں، کیوں کہ چاند کی اپنی محوری گردش میں اتنا ہی وقت لگتا ہے جتنی دیر میں وہ زمین کے گرد چکر لگاتا ہے جب کہ چاند کے دونوں جانب دن اور رات کا وقت یکساں ہوتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین