• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالاری میمن جماعت کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات پرُجوش اندازسے منانےکی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ 20 فروری کو فری میڈیکل کیمپ لگایاجائے گا۔

ہالاری میمن جنرل جماعت کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں مختلف پروگرام تشکیل دیئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام ہالاری برادری سے پرُجوش اور یادگار سالگرہ منانے کے حوالے سے تجاویز اور ان تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیےبھرپور شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔

ہالاری میمن جماعت کا قیام 1949میں عمل میں آیا تھا۔ میمن برادری کے مسائل کےحل کے لیے جدوجہد کے 70سال مکمل ہونے والے ہیں ۔

اسی سلسلے میں 20 جنوری کو باغ ہالار میں فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا جس میں شہریوں کے لیےمیڈیکل چیک اپ،آپریشن اورمفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

تازہ ترین