• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین : میرا تھن ریس میں 28 ہزار افراد کی شرکت


چین میں سالانہ انٹرنیشنل میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور دوڑ لگاتے ہوئے اپنی فٹنس کا عملی مظاہرہ کرکے شائقین کی داد سمیٹی۔

چین کے صوبے Fujianکے شہر Xiamenمیں منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی ریس میں چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے28 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا اور طویل راستے پر دوڑتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی۔

اس دوران چین سے تعلق رکھنے والے عام افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خوب دوڑ لگائی۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس سالانہ ریس کو اس بار پلاسٹک سے پاک ماحول کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین