• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون شادی کے بعد اب فلم میں بھی میاں بیوی کا کردار ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر رنویر سنگھ کی بیوی دپیکا پڈوکون فلم میں کپل دیو کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کریں گے۔

یوں بالی ووڈ کا یہ نوبیاہتا جوڑا فلم میں بھی میاں بیوی کا کردار ادا کرے گا۔


رنویر سنگھ ان دنوں روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ کی کامیابی کا جشن منانے میں مصروف ہیں جبکہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اُن کی فلم ’گلی بوائے‘ بھی ریلیز کے لیے تیار ہے جس کے بعد وہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم ’83‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے والے ہیں۔

بالی ووڈ کو ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’بجرنگی بھائی جان‘ جیسی کامیاب فلمیں دینے والے کبیر خان رنویر سنگھ کی فلم ’83‘ کی ہدایت کاری دیں گے جو 10 اپریل 2020 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

واضح رہے رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ دنیا بھر سے 2 سو کروڑ سے زائد کماچکی ہے۔

تازہ ترین