• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وفاقی حکومت پر ساڑھے 26 ہزار ارب کے قرض کا انکشاف

اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت پر 26 ہزار 452 ارب روپے کے قرض کا انکشاف کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے نومبر 2018ء میں 613 ارب روپے کا قرض لیا۔

جس کے بعد نومبر 2018ءکے اختتام پر حکومت قرضوں کا حجم 26 ہزار 452 ارب تک پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بنک نے بتایا کہ مقامی سطح پرحکومت نے 162 ارب روپے قرض لیا،حکومت نے نومبر میں بیرونی ذرائع سے 450 ارب روپے قرض لیا۔

حکومتی قرضوں میں 17 ہزار 322 مقامی اور9 ہزار129 ارب روپے بیرونی ذرائع سےحاصل ہوئے۔

تازہ ترین
تازہ ترین