• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ ختم کرنیکا فیصلہ

کراچی میں تمام غیر قانونی پارکنگز اور ڈبل پارکنگز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت چارجڈ پارکنگ سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں ڈی آی جی ٹریفک جاویر مہر جنوبی اور شرقی کے ڈپٹی کمشنرز، بلدیاتی اداروں اور کے ڈی اے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام غیر قانونی پارکنگ اور ڈبل پارکنگ ختم کر نے کا فیصلہ کیاگیا ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے کمشنر کراچی کو آن روڈ ڈبل پارکنگ شاہراہوں کی نشاندہی کی ۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ڈبل پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثر ہوتی ہے ، اس کی روک تھام کی جائے۔

انہوں نے فٹ ہاتھوں پر سائیکلوں کی پارکنگ ختم اور متبادل انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر جنوبی کو چارجڈ پارکنگ نظام ٹھیک کرنے کے لیے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

تازہ ترین