• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سمیت ہزاروں طلبا کے استاد جیفری ڈگلس سپرد خاک

پاکستان کی علم دوست شخصیت،وزیراعظم عمران خان سمیت ہزاروں طلبا کے استاد اور ایچی سن کالج کے معروف استاد میجر جیفری ڈگلس لینگ لیڈز سپرد خاک کردیے گئے۔

تدفین وصیت کے مطابق لاہور کے گورا قبرستان میں کی گئی، قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں،چترال پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ایچی سن کالج کے استاد میجرجیفری ڈگلس لینگ لینڈ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں،انہیں پاکستان سے محبت اور وصیت کے مطابق لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔

میجرجیفری ڈگلس لینگ لینڈ کی آخری رسومات ایچی سن کالج میں ادا کی گئیں،جس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، چوہدری پرویزالٰہی،وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت،سابق وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود،سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ، پیپلز پارٹی کے رہنما پروفیسراعجازالحسن، سابق نگران وزیراعلی پنجاب میاں افضل حیات سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔

اس موقع پرقائم مقام گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم انسان اور تعلیم دوست شخصیت سے محروم ہوگیا، ان کی 75سالہ تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

آخری رسومات کے موقع پر چترال پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کےبعد انہیں گورا قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تازہ ترین