روس کے دارالحکومت ماسکو میں دلکش آئس فیسٹیول پوری آب و تاب سے جاری ہے۔
ماسکو کے آئس پارک میں رکھے گئے دلکش روشنیوں سے سجے برفیلے مجسمے ماہر فنکاروں نے کئی ہفتے کی محنت کے بعد تیار کئے گئے جسے اس خوبصورتی سے تراشا گیا ہے کہ دیکھنے والوں کی نہ صرف عقل دنگ رہ جاتی ہے بلکہ انہیں تیار کرنیوالوں کی مہارت کو بھی داد دینے جی چاہتا ہے۔
دلکش برفیلے مجسموں کے علاوہ اس آئس فیسٹیول میں برف سے بنائی گئی سلائیڈ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے،بچے بڑے سب برف کی اس سلائیڈ پر سرکتے ہوئے تفریح کر رہے ہیں۔
لاتعداد روشنیوں سے سجا یہ آئس فیسٹیول 13جنوری تک سجا رہیگا۔