• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی: بحیرہ اسود میں کارگو کشتی ڈوبنے سے6 افراد ہلاک

ترکی میں بحیرہ اسود میں کارگو کشتی ڈوبنے سے6 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ سات افراد کو امدادی ٹیموں نے بچالیا گیا۔

ترک حکام کے مطابق ترکی کے سمندر میں پاناما کی کارگو کشتی حادثے کا شکار ہوئی ۔کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام عملے کے افراد ہیں۔

ترک ریسکیو حکام نے عملے کے سات افراد کو بچایا بھی ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔حادثے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین