• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی وفود کادورہ اسرائیل، عراقی پارلیمنٹ نے وضاحت طلب کرلی

عراقی پارلیمنٹ نے ملکی وفودکے اسرائیل کے مبینہ دورے کرنے پر وضاحت طلب کرلی۔

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر حسن کریم الکعبی نے پیر کے روز وزارت خارجہ سے ان دوروں سے متعلق وضاحت طلب کی، ساتھ ہی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کو اس سلسلے میں مکمل تحقیقات کرنے اور تصدیق ہونے پر دورے کرنے والے شخصیات کی شناخت بتانے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے باضابطہ طور پر عراقی وفود کی جانب سے دوروں کی تصدیق کی، اور کہا کہ یہ دورے گزشتہ سال کے آخری ہفتوں کے دوران کی گئی تھی، اور دورہ کرنے والوں میں عراق کے با اثر شیعہ وسنی شخصیات شامل تھے۔

جنھوں نے ہولوکاسٹ میوزیم کا دورہ کیا اور اسرائیل کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔

تازہ ترین