• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں گھوڑوں کی انتہائی سست رفتار انوکھی ریس


یوں تو گھڑ دوڑ میں عموماًگھوڑوں کی تیز رفتاری کو دیکھا جاتا ہے لیکن جاپان میں ایک ریس ایسی بھی ہے جس میں گھوڑوں کو غیر معمولی طور پر سست کیا جاتا ہے،اس کے لیے ان پر وزن ڈالا جاتا ہے۔

Ban'ei نامی یہ منفرد گھڑ دوڑ ایک عرصے سے جاری ہے اور آج بھی جاپان کے علاقے ’ہوکائیڈو‘ میں بہت اہتمام سے منعقد ہوتی ہے جس میں استعمال ہونے والے گھوڑے کسانوں کی مدد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

ان گھوڑوں کو ریس میں 500 سے 1200 کلوگرام تک وزن ایک سلیج کے ذریعے گھسیٹناہوتا ہے۔

اپنی جسامت کے لحاظ سے گھوڑوں کو وزن کھینچنے کی صلاحیت کی بنا پر منتخب کیا جاتا ہے۔ اس ریس میں کسی گھوڑے کو وزنی سلیج کھینچ کر دو چکر لگانے ہوتے ہیں اور یوں جو گھوڑا وزن اٹھا کر دو چکر مکمل کرلے وہ ریس کا فاتح ٹھہرتا ہے۔

اس ریس کا آغاز 1887میں ہوا تھا لیکن بیسویں صدی کے وسط میں دوبارہ اسے ہوکائیڈو میں شروع کیا گیا اور پھر جاپان کے دوسرے شہروں میں بھی اس کا آغاز ہوگیا۔

ریس کے ٹکٹوں کی فروخت غیرمعمولی طور پر بڑھی ہے جو 36 فیصد سے بھی زائد ہے۔

تازہ ترین