آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ15؍ رجب المرجب 1440ھ 23؍مارچ2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سرفراز احمد کی بولرز پر تنقید، ٹیم کا ماحول ناخوشگوار ہوگیا
فائل فوٹو

سرفراز احمد کی تنقید کے بعد قومی ٹیم کے بولرز کپتان کی باتوں پر ناراض ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولروں نے سرفراز احمد کی تنقید پر ناگواری کا اظہار کیا ہے ۔

ٹیم ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد کے بیان کے بعد ٹیم کا ماحول ناخوشگوار ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولرز نے کپتان کی پریس ٹاک پر تبصرہ کیا اور کہا کہ جیت ہماری کارکردگی سے ملتی تھی،سرفراز احمد کی بات سے حوصلہ شکنی ہوئی ہے ۔

کیپ ٹاؤن میں میڈیا ٹاک کے دوران جنوبی افریقا میں ٹیم کی خرابی کارکردگی کا ملبہ فاسٹ بولرز پر ڈال دیا،انہوں نے ان کی اسپیڈ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سرفراز احمد میچ کامیابی کے حوالے سے یہ بھی کہا تھاکہ بولرز کو میچ میں 20 وکٹیں لینا ہوگی اور جنوبی افریقی بولرز کی طرح تیز گیند کرانی ہوگی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں