• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگ فٹ بال:ابرار کی ہیٹ ٹرک، حبیب یونیورسٹی نے فتح حاصل کرلی

ابرار کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت لیژر لیگز فٹ بال کے افتتاحی میچ میں حبیب یونیورسٹی نے ایچ ایف سی کو شکست دے دی۔ ایونٹ میں 8 ٹیمیں لیگز کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں۔

لیژر لیگز کے زیراہتمام کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں حبیب یونیورسٹی گراؤنڈ، گلستان جوہر کراچی میں پہلے راؤنڈ میں حبیب یونیورسٹی نے ایچ ایف سی کو 4-1سے شکست دی۔

فاتح ٹیم کے مین آف دی میچ ابرار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

دوسرے میچ میں ایچ این ڈی نے گرینیڈز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8-2سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کے عذیر نے ہیٹ ٹرک بنائی۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تیسرے میچ میں ری یونائیٹڈ کو کارڈوبا کے خلاف 4-1سے کامیاب حاصل ہوئی۔ جہانزیب کو ہیٹ ٹرک اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

چوتھے اور آخری میچ میں ہزارہ اسٹرائیکرز کو حریف ڈارٹمنڈ کے مقررہ وقت پر گراؤنڈ نہ آنے پر واک اوور کے ذریعے فاتح قراردیا گیا۔

حبیب یونیورسٹی کے ہیڈ کوچ محمد عامر نے لیژر لیگز ایونٹ کی میزبانی کو اعزاز قراردیتے ہوئے کہا کہ محمود ٹرنک والا، چیئرمین ورلڈ گروپ سے اظہار تشکر کیا کہ انہوں نے ہماری یونیورسٹی میں لیثررلیگس کے ایونٹ کا انعقاد کراکے یونیورسٹی کے کھلاڑیوں میں ایک نیا جوش وجذبہ پیدا کیا اور انہیں صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں ہمارے ساتھ اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ٹرنک والا فیملی سے امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے ایونٹ کا مستقبل میں بھی تسلسل جاری رہے گا۔ حبیب یونیورسٹی کی کارپیٹ فیلڈ پر 8ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جو ہفتہ وار میچ کھیلیں گی۔ ہر ٹیم 7،7میچز کھیلے گی۔

تازہ ترین