اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی نواز شریف کی درخواست کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیل اور سزا معطلی کی درخواستوں کو ایک ساتھ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، درخواست ضمانت، اپیل کی سماعت مقرر ہونے پر سنیں گے۔ سزا کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت پیر کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔