• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقوں شیر شاہ سے پولیس نے بھتہ خور اور سہراب گوٹھ میں ڈکیتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی پولیس نے کراچی کےعلاقے شیرشاہ سے مبینہ بھتہ خور کو گرفتار کر لیا، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم نے شیر شاہ مارکیٹ سے بھتہ وصول کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم عمران نے فائرنگ، جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کا بھی اعتراف کیا ہے جس کے قبضے سے کلاشنکوف، رپیٹر، نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔

ادھر کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ایوب گوٹھ میں ڈکیتی کا ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ڈاکو ساتھی کے ساتھ مل کر شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق ایوب گوٹھ میں 2 اسٹریٹ کرمنل شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہریوں نے مزاحمت کی جس پر ایک ملزم نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولی اس کے اپنے ہی ساتھی کو لگ گئی۔

ملزم اپنے ساتھی کو جناح اسپتال پہنچا کر فرار ہو گیا، زخمی ملزم کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دوسرا اسٹریٹ کرمنل مفرور ہے۔

تازہ ترین