• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں ڈاکو ثقلین وحشی کا گروہ گرفتار

سرگودھا پولیس نے ڈاکوؤں کے بین اضلاعی گروہ کے 4اراکین کو گرفتار کرلیا،گروہ کا سرغنہ ثقلین عرف وحشی پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا ۔

ڈی ایس پی بھلوال غلام عباس کے مطابق تھانہ بھیرہ پولیس نے 11سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث ڈاکوؤں کے گروہ کو گرفتار کیا ہے ، جن سے لوٹی گئی 32لاکھ روپے کی نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، مویشی اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے گیا۔

ڈاکوؤں کا یہ گروہ پولیس کے لیے درد سر بنا ہوا تھا،گرفتار ملزمان میں چنیوٹ کا رہائشی ثقلین عرف وحشی، چنیوٹ کا ہی ظفر عباس، اسلام آباد کا شہزاد، ٹھٹی بالا کا راجہ اور سرگودھا کا خالد شامل ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ بھی برآمد کیا ہے،ڈی ایس پی صدر سرکل بھلوال نےدفتر میں اصل مالکان کو لوٹا گیا مال بھی واپس کیا۔

تازہ ترین