• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مفت آنے والے کھیلوں کے سامان پر چھوٹ دی جائے، ایس ایم سبطین

مفت آنے والے کھیلوں کے سامان پر چھوٹ دی جائے، ایس ایم سبطین
پروفیسر اعجاز فاروقی کے ایم سی اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں مینز سنگل کی فاتح ٹرافی طلحہ علی چودھری کو د یتے ہوئے

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کھیلوں کی فیڈریشن کے لئے مفت میں آنے والے کھیلوں کے سامان پر ٹیکس کی چھوٹ دی جائے، جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے کھلاڑیون کی مشکلات میں کمی اور کھیلوں کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی قومی فیڈریشنز کو ان کی بین الاقوامی تنظیموں سے تحفہ اور امداد پر پاکستان میں درآمد ہونے والے کھیلوں کے سامان اور کھیلوں کا سامان کی بنانیوالی کمپنیوں کی جانب پاکستان میں کسی مقابلے کی اسپانسرشپ کے طور پر مفت درآمد ہونے والے کھیلوں کے سامان کو کسٹم ڈیوٹی،سیل ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس سے مستثنی قرار دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 90 فیصد کھیلوں کا معیاری سامان نہیں بنتا جس کی وجہ سے کھیلوں کی فیڈریشنز کو ان کی عالمی تنظیم امدا د کے طور پر کھیلوں کا سامان دیتی ہیں جس پر ٹیکس لگنے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حکومت اس پر توجہ دے تو کھلاڑیوں کے مسائل حل ہوسکتے ہیں٭ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری شہباز احمد پچھلے دنوں اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، بطور کھلاڑی ملک اور قوم کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہے، انہوں نے کھلاڑی کی حیثیت سے جو کار نامے انجام دئیے وہ ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے جائیں گے مگر دکھ اورا فسوس کی بات ہے کہ سکریٹری کی حیثیت سے ان کا دور پاکستان ہاکی کا ناکام ترین دور ثابت ہوا جس کی اہم وجہ ان کی پالیسی میں نیک نیتی کا نہ ہونا ہے، انہوں نے اپنی توجہ کھیل کی ترقی کے بجائے سیاست، سازش اور اقرباپروری تک محدود رکھی جس کی وجہ سے انہیں قومی کھیل کو بہتر ٹریک پر لانے میں کامیابی نہ مل سکی، ہاکی ایسوسی ایشنوں کے خلاف بھی انہوں نے سازش کی،دوستی کی بنیاد پر ٹیم انتظامیہ کی تقرری کی گئی جس کی وجہ سے انہیں اچھے نتائج نہیں ملے، فنڈ کا رونا اپنی جگہ وہ کسی بھی سطح پر ٹیم بھی تیار نہیں کرسکےحالانکہ ٹیم نے ان کے دور میں ہر بڑے ایونٹس میں حصہ لیا، ماضی میں پاکستانی کوچنگ اسٹاف جو شہناز شیخ، سمیر حسین، شفقت ملک اور ناصر علی پر مشتمل تھا قومی ٹیم کو جیت کے ٹریک پر لے آیا تھا مگر انہوں نے اپنے لوگوں کو نوازنے کے چکر میں ایسے فیصلے کئے جو خود ان کی بدنامی کا سبب بن گیا اور انہیں مایوس ہوکر اپنا عہدہ چھوڑ نا پڑا، پاکستان ہاکی کو بہتر ٹریک پر لانے کے لئے اچھے لوگوں کو آگے لانا ہوگا٭ ٭سید شا ہد علی سابق سیکریٹری کے سی سی اے زون دو کی جانب سے کے سی سی اے کے موجودہ و سابقہ عہدیداران کے اعزاز میں عشا ئیہ دیاگیا جس میں پروفیسر اعجاز فاروقی، خالد نفیس، شفیق کاظمی، توصیف صدیقی، جمیل احمد، ایس اے فہیم، اعظم خان، لیاقت علی، محمد احمد نقوی، انتظار احمد، محمد رئیس، ریحان صدیقی، محمد یامین، مظہر علی اعوان، افضل قریشی، زین العابدین، مسرت رضا، محمد اکرم، ظفر احمد، جاوید خان، شہزاد عالم، ظہیر الدین خان، ڈاکٹر عارف حفیظ ، سعید جبار، ندیم خان، سید شاھد علی، فرید الدین، سعید علی، شاھد نواب، عارف وحید، ڈاکٹر عارف حفیظ، محمد اصغر اور طارق حفیظ نے شرکت کی٭ پنجاب نے ہوم گرائونڈ لاہور میں ہونے والی قومی تلوار بازی چیمپئن شپ میں ڈبل کرائون جیت لیا، فاتح ٹیم نے مردوں اور خواتین کا ٹیم ایونٹ ٹائٹل اپنے نام کیا،خواتین مقابلوں میں ریلوے دوسرے اور اسلام آباد تیسرے نمبر پر رہا۔مردوں کی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن پنجاب کے نام رہی، ایونٹ میں مینز سنگل، مینز ٹیم، خواتین سنگل اور خواتین ٹیم مقابلے ہوئے۔ چیمپئن شپ میں پولیس، ریلوے، پنجاب، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیموں نے شرکت کی۔

مفت آنے والے کھیلوں کے سامان پر چھوٹ دی جائے، ایس ایم سبطین
پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو ایف بی ایریا کے رمیز راجہ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیتے ہوئے

 ٭ پاکستان اسنوکر ایسوسی ایشن اور چار کھلاڑیوں کے درمیان تنازع حل ہوگیا،پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف، بابر مسیح، محمد سجاد اور اسجد اقبال نے پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے ساتھ اختلافات ختم کرتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیئے۔ چاروں کیوئسٹس نے گزشتہ ماہ پی بی ایس اے کے ساتھ سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا جس کی وجہ سے ایسوسی ایشن نے آصف اور بابر کو مصر میں منعقدہ آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کی ٹیم سے ڈراپ کر دیا تھا۔ا سکواڈ سے باہر ہونے پر دونوں کیوئسٹس نے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے پاس تحریری شکایت درج کرائی تھی۔ اتوار کو ایسوسی ایشن کے ساتھ معاملات طے ہونے کے بعد ان کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کر دیئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے اپنے رویے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس بی کو دی گئی شکایتی درخواست بھی واپس لے لی۔

٭پشاور میں ہونے والی انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ جامعہ پنجاب نے جیت لی، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب رنر اپ رہی، فائنل کے مہمان خصوصی اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان تھے ٭ خیرپور میں سندھ ڈاج بال چیمپئن شپ گرلز اور بوائز کراچینے جیت لی ،سکھر نے دونوں ایونٹس میں دوسری پوزیشن حاصل کی، بوائز میں میر پور خاص اور گرلز میں بے نظیر آباد( نواب شاہ) نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی،مہمان خصوصی ذوالفقار علی ڈھوٹ نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر سیکریٹری سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن عابد نعیم بھی موجود تھے٭ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کے ایچ اےہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سابق قومی کپتان حنیف خان اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسیننے جدید طرز پر مشتمل تربیتی سہولیات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ جس طرح ماضی میں کھیلوں کے میدان میں کے ڈی اے کا نام روشن رہا، میری کوشش ہے کہ کھیلوں کے میدانوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے مستقل بنیادوں پر کھیلوں کی سرگرمیوںکے لئے استعمال کیا جائے، اس ضمن میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے، مختلف مقامات پر کھیلوں کے میدان آباد کئے جاچکے ہیں تو دوسری طرف کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ماضی کے نامور قومی کھلاڑیوں کے زیر نگرانی کھیل میں نکھار لانے کے لئے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے گزشتہ 10 ماہ سے قابل قدر کوششیں کررہا ہے جس کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے خواتین ہاکی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں۔ بہترین کوچ کی نگرانی میں کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ہر سطح پر کے ڈی اے خواتین ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے اور دستیاب وسائل کا بہترین استعمال کرنے کے لئے ادارہ کوشاں ہے۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر اسپورٹس محمد ناصر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز منشی،اسپورٹس ایڈوائزر ایم نسیم، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین