• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں برف سے مجمسمہ سازی کے سالانہ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے ۔

جس میں تاریخی عمارتوں کے دیوہیکل مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

کرسمس کی مناسبت سے منعقد کئے گئے اس فیسٹیول کا آغاز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے توپ کا گولہ داغ کر کیا اور برف سے بنے مجسمے بھی دیکھے۔

اس برفیلے میلے میں روس سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مجسمہ سازوں نے حصہ لیا اور منفی تین ڈگری درجہ حرارت میں رکھے گئے 2300آئس بلاکس پر اپنے مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس برفیلے فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کئے گئے درجنوں مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے لوگ یہاں کا رُخ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین