• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر: سول اسپتال مٹھی میں 3 بچے انتقال کر گئے

سندھ کے ضلع تھر پارکرمیں قحط، پانی اور غذا کی کمی، نامساعد حالات، غربت، افلاس اور بیماریاں وہاں کے مکینوں کے لیے مسلسل امتحان بنی ہوئی ہیں، آئے دن تھر کے بچے ان مسائل کا شکار ہو کر موت کی آغوش میں پہنچ رہے ہیں۔

تھر پارکر کے قصبے مٹھی کے سول اسپتال میں مزید 3بچے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں انتقال کر جانے والے بچوں میں سے ایک کی عمر 3 سال ہے، جبکہ ان میں ایک نوزائیدہ بچہ بھی شامل ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بچوں کی اموات 24 گھنٹے کے دوران ہوئی ہیں جس کا سبب غذائیت کی کمی اور بیماری ہے۔

تازہ ترین