آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 13؍جمادی الاوّل 1440ھ 20؍جنوری2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس کے اعلامیے کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے منصوبہ بندی جلد مکمل کرے ۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں وزارت صنعت کو اسٹیل ملز کی بحالی کے پیکیج پر جلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا اور کہا گیا کہ وزارت صنعت و پیداوار اسٹیل ملز کی بحالی کے لے منصوبہ بندی جلد مکمل کرے ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی نے کاٹن کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی تفصیلات جلد طلب کر لیں۔

ای سی سی اجلاس نے یہ ہدایت بھی دی کہ مطلع کیا جائے کہ کپاس کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی ہٹانے سے کتنا ریونیو کم ہو گا؟

کاٹن کی درآمد اور پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی بحالی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں زیر غور آئے جبکہ ای سی سی کو گندم کی برآمد اور اسٹاک کی صورت حال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں